Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ٹی ایم اور فارمیسیوں میں ڈکیتیوں کا ملزم گرفتار

ملزمان کو اے ٹی ایم توڑتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے ریاض اور مشرقی ریجن میں اے ٹی ایم توڑنے، دکانوں، تجارتی مراکز اور فارمیسیوں میں ڈاکے ڈالنے والے ایک مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس ترجمان کرنل شاکر التویجری نےبتایا کہ وارداتیں کرنے والے کی عمر تیس برس ہے۔
 اسے مشرقی ریاض کے الجزیرہ محلے میں اے ٹی ایم توڑتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔
وزارت داخلہ نے سنیپ چیٹ اکاؤنٹ پر بیان میں بتایا ہے کہ مقامی شہری فارمیسیوں اور تجارتی مراکز تالے توڑ کر لوٹ رہا تھا۔
ملزم کے قبضے سے 2 لاکھ 80 ہزار ریال برآمد ہوئے۔ اس نے 7 تجارتی مراکز اور  33 فارمیسیاں لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔
اس کے قبضے سے تجارتی مراکز اور فارمیسیوں کے تالے توڑنے والا آلہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
ملزم  نے بتایا کہ 6 فارمیسیاں مشرقی ریجن اور 27 فارمیسیاں ریاض میں لوٹی ہیں۔ اس نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ 4 اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کی بھی کوشش کی۔

شیئر: