پرچم پر کلک کرنے سے یوم الوطنی کے حوالے سے معلومات ملتی ہیں۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں 90 ویں یوم الوطنی شان و شوکت اور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر ویب سائٹ کےسرچ انجن گوگل نے بھی ان خوشیوں میں بھر پور شرکت کی ہے۔
بدھ کو گوگل سرچ انجن نے قومی دن کی مناسبت سے ڈوڈل پر سعودی عرب کا جھنڈا لہرا دیا ہے۔
گوگل کے ڈوڈل پر سعودی پرچم پر کلک کرنے سے سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے معلومات سامنے آ جاتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر عوامی ردعمل کے طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ عالمی شہرت یافتہ گوگل سرچ انجن پر سعودی عرب کے یوم الوطنی کے حوالے سے قومی پرچم لہراتا ہوا دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ گوگل بھی مملکت کی خوشیوں میں بھرپور طریقے سے شامل ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس بھی گوگل نے اپنے ڈوڈل پر سعودی پرچم لہراتے ہوئے قومی دن کی خوشیوں میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔
2018 میں گوگل نے ڈوڈل پر سعودی عرب کا پہلا ڈاک ٹکٹ لگایا گیا تھا۔
اس سے قبل2017 میں گوگل نے ڈوڈل کو سعودی قومی لباس ثوب اور عبایا دکھا کر سعودی عرب کے ثقافتی ملبوسات کو اجاگر کیا تھا۔