Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم الوطنی پر سب سے بڑے ایئر شو کی تیاریاں

ایئر شو کا آغاز 23 ستمبر کو شام چار بجے ہوگا ( فوٹو: سیدتی)
سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سب سے بڑے ایئر شو کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
سنیچر کو جدہ کورنیش پر سعودی ایئر فورس، سعودی ایئر لائنز اور ایوی ایشن کے طیاروں نے تربیتی پروازیں کیں۔ ایک ہیلی کاپٹر بھی ایئر شو کے بینر کے ساتھ فضا میں چکر لگاتا رہا ۔
یاد رہے کہ محکمہ تفریحات نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں یوم الوطنی کے جشن کے موقع پرسعودی عرب کی تاریخ کے سب سے بڑے ایئرشو کا اعلان کیا تھا۔
محکمہ تفریحات کا کنہا ہے کہ اس سال یوم وطنی 90 کا جشن مختلف انداز میں منایا جائے گا۔ سعودی عرب کی تاریخ میں سب سے بڑا ایئرشو پیش کیا جائے گا۔ اس میں فوجی اور شہری ہوابازی کے مختلف ادارے شریک ہوں گے۔ 
اخبار 24 کے مطابق ایئر شو مملکت کی تاریخ کا سب سے بڑا ہوگا۔ اس کی شروعات 23 ستمبر کو شام چار بجے ہوگی جسے سعودی چینل پر براہ راست دکھایا جائے گا۔
 

شیئر: