ریاض پولیس نے راہگیروں اور لیموزین کے ڈرائیوروں کو اسلحہ کے بل پر لوٹنے والے تین مقیم غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا-
تینوں غیر قانونی طور پر مملکت میں رہ رہے تھے اور متعدد جرائم میں ملوث پائے گئے-
مزید پڑھیں
-
ریاض: چوروں کا گروہ گرفتار، 17 کاریں برآمدNode ID: 505716
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ لوٹ مار کرنے والوں میں سے دو کا تعلق سوڈان اور ایک کا افریقی ملک چاڈ سے ہے-
الکریدیس نے بتایا کہ لوٹ مار کرنے والے گاڑیاں چوری کرکے ان سے وارداتیں کیا کرتے تھے- ’مسروقہ گاڑیاں برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردی گئیں-‘
خالد الکریدیس نے بتایا کہ ان کے قبضے سے 45 ہزار ریال ضبط کیے گئے اور قانونی کارروائی کے لیے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں