ریاض.... ریاض پولیس نے چوری کی 83 وارداتیں کرنے والے غیر ملکی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ گروہ 8 افراد پر مشتمل ہے۔ ان میں 7 کا تعلق شام اور ایک کا یمن سے ہے۔ دکانوں سے نقدی اور مختلف اشیاء چوری کرنے کے ثبوت ملنے کے بعد ہی واردات کرنے والوں کو پکڑا گیا۔ انہوں نے تمام وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ 950000 ہزار ریال سے زیادہ کا سامان چوری کیا۔