ریاض پولیس نے چوری کی 18 وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا- دو افراد پر مشتمل ہے- ملزمان عمر کے تیسرے اور چوتھے عشرے میں ہیں-
مزید پڑھیں
-
ریاض: چوری کی 22 وارداتیں کرنے والا گروہ کیسے پکڑا گیا؟Node ID: 462011
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا ہے کہ ریاض پولیس نے مساجد، فارمیسیوں، تجارتی مراکز اور زیر تعمیر عمارتوں میں چوری کی 18 وارداتیں کرنے والے 2 مقامی شہریوں کو گرفتار کرلیا- ان کے قبضے سے 17 مسروقہ کاریں برآمد کرلی گئیں- گروہ گاڑیوں سے قیمتی سامان بھی نکال لیتے تھے اور پھر ان کاروں کو چوری کی واردات میں استعمال کرکے نذر آتش کردیتے تھے-
الکریدیس نے توجہ دلائی کہ چوری کرنے والوں کے قبضے سے ایک ریوالور، پانچ گولیاں، رابطے کے لیے لاسلکی آلہ اور لوہا کاٹنے والی آلات برآمد ہوئے- دونوں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں