فن پارے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی- فوٹو اخبار 24
کنگ عبداللہ اکنامک سٹی نے 90 واں نیشنل ڈے اچھوتے انداز سے منایا- سٹی نے سعودی قائدین کی تصویری لوح 30 ہزار سے زیادہ گلابوں کی مدد سے تیار کی-
اخبار 24 کے مطابق کنگ عبداللہ سٹی نے اس فن پارے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی-
فن پارے میں بانی مملکت شاہ عبدالعزیز درمیان، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز دائیں طرف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بائیں جانب نظر آ رہے ہیں-
کنگ عبداللہ اکنامک سٹی نے نیشنل ڈے پر چراغاں بھی کیا- پورا شہر برقی قمقموں سے روشن کر دیا گیا جبکہ سبز قومی پرچم ہر طرف لہراتے نظر آرہے ہیں- سٹی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اپنے یہاں آنے کی دعوت بھی دی ہے- سٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سب لوگ یوم وطنی کے موقع پر اپنے انداز سے خوشی کا اظہار کریں-