گروہ کے قبضے سے 3 لاکھ 98 ہزار 800 نشہ آور گولیاں قبضے میں لی گئیں ( فوٹو: سبق)
محکمہ انسداد منشیات نے نشہ آور گولیاں فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے کے ترجمان کیپٹن محمد بن خالد النجیدی نے کہا ہے کہ ’عسیر ریجن کے محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں کو اطلاع ملی تھی کہ ایک گروہ نشہ آور گولیوں کی بڑی مقدار سپلائی کرنے کی کوشش کر رہا ہے‘۔
’اطلاع ملنے پر خفیہ ٹیم تشکیل دی گئی جس نے منشیات فروشوں کی شناخت کے بعد ان کی نگرانی جاری رکھی تاکہ انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جائے‘۔
’گروہ کے افراد جب نشہ آور گولیاں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے تو ان پر چھاپہ مار کر ابہا شہر سے گرفتار کرلیا گیا‘۔
’گروہ کے قبضے سے 3 لاکھ 98 ہزار 800 نشہ آور گولیاں ضبط ہوئی ہیں جو مارکیٹ میں سپلائی کے لیے تیار تھیں‘۔
’گروہ سے تعلق رکھنے والے دو سعودی شہری گرفتار ہوئے ہیں جن کے ساتھ تفتیش جاری ہے‘۔