سعودی عرب میں پیر 28 ستمبر کو سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ اتوار کو 224.49 ریال تھے جو پیر کو224.61 ریال ہوگئے۔
اکیس قیراط ایک گرام سونا پیر کو 196.54 ریال تک پہنچ گیا جبکہ اتوار کو نرخ 196.43 ریال تھے۔
اٹھارہ قیراط ایک گرام سونا اتوار کو 168.37 ریال میں دستیاب تھا جو پیر کو 168.46 ریال ہوگیا جبکہ ایک اونس سونا 6985.50 ریال میں فروخت ہورہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ سونے کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔