120ملین ریال کی منی لانڈرنگ، غیرملکی گروہ گرفتار
غیرملکی گروہ 6 افراد پر مشتمل ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نےایک غیر ملکی گروہ کو گرفتار کیا ہے جس پر 120 ملین ریال کی منی لانڈرنگ کا شبہ ہے۔
ریاض پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس نے کہا کہ غیرقانونی طریقے سے رقوم جمع کرکے ترسیل زر کرنے والے غیرملکی گروہ نے120 ملین ریال نامعلوم ذرائع سے حاصل کیے تھے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق غیرملکی گروہ 6 افراد پر مشتمل ہے۔ ان کا تعلق انڈیا سے ہے۔ عمر کے تیسرے اور چوتھے عشرے میں ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ شبہ یہ ہے کہ انڈین گروہ منی لانڈرنگ کے کاروبار میں ملوث ہے۔ یہ تجارتی اداروں کے بینک اکاؤنٹ اور ٹھیکیدار کمپنیوں کے اکاؤنٹس کے ذریعے رقمیں باہر بھیج رہا تھا۔ سعودی شہریوں کے اکاؤنٹ سے فائدہ اٹھا نے کے لیے انہیں کمیشن دیا جاتا تھا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ انڈین گروہ 2020 کے دوران 120 ملین ریال باہر بھیج چکاہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ گروہ کے قبضے سے 22500 ریال برآمد ہوئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ کسی غیرقانونی پروجیکٹ کی آمدنی سے انہیں حاصل ہوئے تھے۔ گرفتار شدگان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرلی گئی۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں