Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: پی سی آر ٹیسٹ کی فیس میں کمی

ہر شخص کو ٹیسٹ کی ترغیب دینے کے لیے یہ اعلان کیا گیا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
دبئی میں پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 250 درھم سے کم کر کے150 درھم کر دی گئی ہے۔
الامارت الیوم کے مطابق دبئی کے محکمہ صحت کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا تھا جس میں وہاں موجود تمام کورونا مراکز کو نئی فیس کے اطلاق کی ہدایت دی گئی ہے۔

29 ستمبر سے فیس 250  کی بجائے 150 درھم وصول کی جائے گی۔(فوٹو ٹوئٹر)

محکمہ صحت نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت اور ریاست میں موجود ہر شخص کو پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ترغیب دینے کے لیے فیس میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت نے متعلقہ مراکز سے کہا ہے کہ 29 ستمبر سے لیبارٹری ٹیسٹ کی 250 درھم کی بجائے نئی منظور شدہ فیس 150 درھم کی وصولی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

تمام کورونا مراکز کو نئی فیس کے اطلاق کی ہدایت دی گئی ہے۔(فوٹو الامارت الیوم)

یہ اقدام دبئی میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے طبی معائنہ کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

شیئر: