Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے دبئی جانے کے لیے ضوابط کیا ہیں؟

مسافروں کو دبئی حکام کی مقرر شرائط کی پابندی کرنا ہوگی(فوٹو عاجل)
دبئی نے حفاظتی ضوابط کے ساتھ سات جولائی سے اپنے تینوں ہوائی اڈے سیاحوں اور سیر و تفریح کے لیے آنے والوں کے لیے کھول دیے ہیں- 
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے دبئی جانے والے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے مقرر شرائط اپنی ویب سائٹ پر جاری کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق السعودیہ نے بیان میں کہا کہ اگر کوئی سعودی شہری یا مملکت میں مقیم غیرملکی دبئی جانا چاہتا ہے تو اسے دبئی حکام کی مقرر کردہ شرائط کی پابندی کرنا ہوگی۔ 
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والوں سے پی سی آر سرٹیفکیٹ طلب کیا جائے گا۔ 
موثر ویزا یا ایئرپورٹ پہنچنے پر ویزاہ لینے والے سیاحوں سے دبئی محکمہ شہریت و قومیت یا غیرملکیوں کے ادارے کی منظوری درکار نہیں ہوگی۔  
بارہ برس سے کم عمر کے بچے پی سی آر سے مستثنی ہوں گے۔ 
درمیانی درجے یا غیر معمولی معذوری میں مبتلا بچوں سے بھی پی سی آر طلب نہیں کیا جائے گا۔ 
پی سی آر سرٹیفکیٹ ٹیسٹ کے وقت سے  96 گھنٹے تک موثر ہوگا۔ 
دبئی سیاحت کے لیے جانے والے کو سی او وی آئی ڈی (کووڈ 19 ڈی ایکس بی) موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی۔ 

شیئر: