Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں 45 روزہ فالکن نیلامی میلہ

فالکن مارکیٹ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔( فوٹو سبق)
سعودی فالکن کلب نے کہا ہے کہ 45 روزہ فالکن نیلامی میلہ سنیچر 3 اکتوبر کو شمالی ریاض کے شاہ عبدالعزیز میلہ گاہ میں شروع ہوگا۔
سعودی فالکن کلب مملکت میں فالکن مارکیٹ کو جدید خطوط پر استوار کررہی ہے۔ سعودی شہریوں میں فالکن سے شکار کا شوق انہیں آباؤ اجداد سے ورثے میں ملا ہے اور یہ ان کی آمدنی کا بھی وسیلہ ہے۔ 
فالکن کو پالنے اور ان کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ مملکت میں فالکن کی نیلامی کی مارکیٹ بہت بڑی نہیں ہے حالانکہ فالکن کے ذریعے شکار کا شوق بہت زیادہ ہے اور اسے عوام میں مقبولیت حاصل ہے۔

فالکن نیلامی میلہ سنیچر 3 اکتوبر کو شروع ہوگا(فوٹو سبق)

انہوں نے کہا کہ سعودی فالکن کلب 2017 میں شاہی فرمان پر قائم کیا گیا ہے۔ کلب کے قیام سے قبل مملکت کے شمالی اور مغربی علاقوں میں باز کی چند نمائشیں لگتی تھیں۔ یہ سارا کام غیر رسمی طریقے سے انجام پاتا تھا۔ اب منظر نامہ بدلنے لگا ہے۔ سعودی فالکن کلب نے پہلے نیلامی میلے کی تیاریاں تیز کردی ہیں۔ اس میں سعودی عرب کے تمام علاقوں سے شائقین شرکت کریں گے۔ یہ نیلامی کنگ عبدالعزیز فالکن میلے سے قبل ہوگی جو 28 نومبر کو ہوگا- یہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ہوگا۔ اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ 
سعودی فالکن کلب نے بتایا کہ نیلامی رات کو 8 بجے سے آدھی رات تک ہوگی۔ ابتدائی دس روز کے دوران ہر تین دن میں ایک بار ہوگی پھر 14 اکتوبر سے ایک دن چھوڑ کر ہوگی۔

شیئر: