تین اور پانچ ریال کے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر سعودی پوسٹ)
سعودی پوسٹ نے کنگ عبدالعزیز فالکن میلے کے تیسرے ایڈیشن کے انعقاد پر ’باز‘ پر تین اور پانچ ریال کے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں ۔
سعودی معاشرے میں باز غیرمعمولی اہمیت رکھتا ہے۔ معاشرے کے اعلی اور ادنی ہر طبقے کے لوگ باز کی افزائش اور اس سے شکار کا شوق کرتے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی محکمہ ڈاک نے یادگاری ڈاک ٹکٹ سعودی فالکن کلب کے تعاون سے جاری کیے ہیں۔
یاد رہے کہ کنگ عبدالعزیز فالکن میلے کا تیسرا ایڈیشن 28 نومبر کو منعقد ہوگا۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑابین الاقوامی میلہ مانا جارہا ہے۔ میلے میں خلیج عرب سے تمام ممالک کے باز کے مالکان آئیں گے وہ اپنے ساتھ پسندیدہ ترین باز بھی لائیں گے۔
یاد رہے کہ سعودی محکمہ ڈاک قومی، مذہبی تہواروں، حج موسم، اسلامیعرب اور خلیجی سربراہ کانفرنسوں نیز ثقافتی، فنی اور کھیلوں کے بڑے پروگراموں کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرتا رہتا ہے۔