Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں روضہ اطہر دو ہفتوں کے بعد کھول دیا جائے گا

’روضہ اطہر میں گنجائش کے حساب سے 75 فیصد لوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
مسجد نبوی شریف میں روضہ اطہر کو دو ہفتوں کے بعد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد نبوی شریف انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اتوار یکم ربیع الاول بمطابق 17 اکتوبر کو زائرین روضہ اطہر میں نماز ادا کرسکیں گے‘۔
’روضہ اطہر میں نماز کی ادائیگی اور زیارت کے لیے ’اعتمرنا‘ ایپ سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا‘۔
’زائرین تمام حفاظتی تدابیر سمیت سماجی فاصلے اور ہدایات پر عمل کے پابند ہوں گے‘۔
’روضہ اطہر میں گنجائش کے حساب سے 75 فیصد لوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی‘۔
واضح رہے کہ وزارت حج وعمرہ نے ’اعتمرنا‘ ایپ جاری کردی ہے جسے ڈاؤن لوڈ کرکے عمرہ یا روضہ اطہر میں نماز کے لیے اجازت نامہ حاصل کیا جاسکتا ہے‘۔
قبل ازیں وزارت حج وعمرہ نے واضح کیا تھا کہ ’اعتمرنا ایپ کے ذریعہ عمرہ، مسجد الحرام میں نماز، مسجد نبوی میں روضہ اطہر میں حاضری، طواف، مسجد قبا اور مسجد سید الشہداء کی زیارت کے لیے اجازت نامہ حاصل کیا جاسکتا ہے‘۔
تاہم ایپ میں پہلے مرحلے  میں صرف عمرہ کا اجازت نامہ جاری کیا جارہا ہے۔

 

باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: