Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعتمرنا ایپ اینڈرائڈ پر بھی  فراہم

اعتمرنا ایپ اینڈرائڈ پر ڈاؤن لوڈ کرکے کوائف کا اندراج کیا جائے- فوٹو سبق
وزارت حج و عمرہ نے ’اعتمرنا‘ ایپ جمعرات سے اینڈرائڈ  پر فراہم کردی- اس سے چار روز قبل آئی فون پر یہ ایپ مہیا کی گئی تھی- اس کی بدولت اتوار 17 صفر 1442ھ مطابق 4 اکتوبر 2020 سے عمرہ کے  خواہشمند حضرات عمرہ کی تاریخ اور وقت کی بکنگ کراسکیں گے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے 10 صفر 27 ستمبر کو اعتمرنا ایپ مندرجہ ذیل لنک https://apps.apple.com/sa/app کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دے دی تھی-
وزارت حج کا کہنا ہے کہ آج سے مندرجہ ذیل لنک https://play.google.com/store/apps کے ذریعے اینڈرائڈ پر بھی اعتمرنا ایپ فراہم کردی گئی ہے-
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ جو لوگ عمرہ  یا مسجد الحرام اور روضہ شریفہ میں نماز ادا کرنا چاہتے ہوں وہ اعتمرنا ایپ  اینڈرائڈ یا آئی او ایس سے ڈاؤن لوڈ کرکے کوائف کا اندراج کریں- عمرہ  کرنا چاہتے ہوں تو وہ جو تاریخ اور وقت مہیا ہو اس کا تعین کریں- مسجد الحرام یا روضہ شریفہ میں نماز ادا کرنا چاہتے ہوں تو اس کے لیے بھی جو دن اور وقت دستیاب ہو اس کا انتخاب کرلیں- اس کے بعد انہیں اجازت نامہ مل جائے گا-
وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ عمرہ زائرین ٹرانسپورٹ کے کسی سینٹر یا مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کے مرکز پہنچ کر انچارج کو اجازت نامہ دکھائیں- اجازت نامے میں تحریر وقت کی پابندی ضروری ہوگی- عمرہ اور نماز کے لیے جاتے وقت ماسک پہنیں- حفاظتی تدابیر کی پابندی کریں- عمرہ ٹرانسپورٹ سینٹرز کے  ذریعے آنے  والے مقررہ وقت پر سوار ہوں- وہاں سے حرم شریف جائیں- عمرہ ادا کرنے یا نماز ادا کرنے کے بعد عمرہ ٹرانسپورٹ سینٹر واپس آجائیں-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: