Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2020 انٹارکٹیکا کا گرم ترین سال

انٹارکٹک جزیرہ نما کا درجہ حرارت عموماً صفر سے کم رہتا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
سال 2020 میں براعظم انٹارکٹیکا کا درجہ حرارت 30 برسوں میں پہلی مرتبہ گرم ترین حد تک پہنچا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق براعظم انٹارکٹیکا کے مشرق میں واقع انٹارکٹک (جزیرہ نما) میں درجہ حرارت 30 برسوں میں پہلی مرتبہ گرم ترین حد تک پہنچا ہے۔
رواں سال جنوری سے اگست کے درمیان انٹارکٹک جزیرہ نما کے درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ہوا ہے۔
انٹارکٹک جزیرہ نما براعظم انٹارکٹیکا کا شمالی حصہ ہے جہاں متعدد ممالک کے سائنسی اور فوجی اڈے قائم ہیں جن میں ارجنٹائن، چلی اور برطانیہ شامل ہیں۔
چلی کے انٹارکٹک انسٹی ٹیوٹ کے مطابق رواں سال کے دوران انٹارکٹک جزیرہ نما کے شمالی کنارے کا درجہ حرارت صفر سے زیادہ رہا ہے جو گذشتہ 31 برسوں میں پہلی مرتبہ اس حد تک پہنچا ہے۔
انٹارکٹک انسٹی ٹیوٹ کے ماہر موسمیات رول کورڈیرو کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافہ تشویشناک ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ اس حقیقت سے ثابت ہوتا ہے کہ بیسویں صدی کے آخر میں انٹارکٹک جزیرہ نما کے اس حصے میں درجہ حرارت بڑھنے کا جو عمل شروع ہوا تھا وہ اب تک جاری ہے۔
اس مقابلے میں جنوبی نصف کرہ ارض کا درجہ حرارت سنہ 1970 کے بعد سب سے کم سطح پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رواں سال اگست اور ستمبر کے درمیان جنوبی نصف کرہ ارض کا درجہ حرارت منفی 16 اعشاریہ 8 تک پہنچ گیا تھا۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: