کہتے ہیں قسمت جب اچھی ہوتی ہے تو آپ مٹی کو چھو لیں تو وہ سونا بن جائے اور جب بری ہوتی ہے تو اونٹ پر بیٹھے آدمی کو بھی کتا کاٹ لے۔ انڈیا کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں ایک ماہی گیر خاتون راتوں رات مالا مال ہو گئیں۔
فری پریس جرنل کی خبر کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع 24 پرگنہ میں سندر بن کے جزائر والے علاقے میں ایک معمر خاتون پشپا نے 52 کلو کی ایک مچھلی پکڑی۔
مزید پڑھیں
-
ماہی گیر نے سمندر میں چھلانگ لگائی اور ’شارک‘ پر سوار ہوگیاNode ID: 499856
-
'ہاتھی کے تعلق سے مکہ اور مدینہ کا ذکر‘Node ID: 504886
-
انڈیا میں کورونا سے ایک لاکھ امواتNode ID: 508861
پشپا کی پکڑی گئی مچھلی چھ ہزار 200 روپے فی کلو فروخت ہوئی اور انہیں اس سے تین لاکھ انڈین روپے سے زیادہ کی آمدنی ہوئی جو پاکستانی روپے میں تقریباً چھ لاکھ ہے۔
کہا جاتا ہے کہ یہ مچھلی کسی سمندری جہاز سے ٹکرا کر مر گئی تھی اور جوں ہی پشپا کی اس پر نظر پڑی وہ اس کو حاصل کرنے کے لیے دریا میں کود پڑیں۔ مقامی لوگوں نے اس مچھلی کو ساحل تک لانے میں پشپا کی مدد کی۔
اس مچھلی کو مقامی زبان میں 'بھولا' مچھلی کہا جاتا ہے۔
کہتے ہیں کہ اگر مچھلی خراب نہ ہونے لگتی تو اس کی اور زیادہ قیمت ملتی۔ اس مچھلی کی چربی شمال مشرقی ایشیائی ممالک کو برآمد کی جاتی ہے۔ کھانے میں کم استعمال ہوتی ہے لیکن اس کے طبی فوائد بہت ہیں۔
جب قسمت کھلنے کی ہی بات ہے تو ان دنوں مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی کچی آبادی میں رہنے والی ایک 12 سالہ لڑکی انسٹا گرام پر تیزی سے سٹار بن رہی ہیں۔
ملیشا کھاروا ممبئی میں سمندر کے کنارے آباد کچی آبادی میں رہتی ہیں۔ ان کی شہرت کی وجہ ہالی وڈ کے اداکار رابرٹ ہوفمین ہیں۔
رابرٹ ہوفمین امسال فروری میں ایک میوزک ویڈیو کے لیے انڈیا کے دورے پر آئے تھے جہاں ان کی ملاقات ملیشا سے ہوئی۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ملیشا چائلڈ ماڈل بننا چاہتی ہیں اور اس کام میں ہوفمین ان کی مدد کر رہے ہیں۔
ہوفمین کے ساتھ ملیشیا کی کئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں اور لوگ انسٹا گرام پر بڑی تیزی سے ان کو فالو کر رہے ہیں۔ ہوفمین اس لڑکی کے خواب کی تکمیل کے لیے گوفنڈ می ڈاٹ کام کے تحت ایک مہم چلا رہے ہیں۔
ملیشا نے ہوفمین کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ انہیں ہندی سکھا رہی ہے اور ملیشا کے گھر میں موجود بچے رابرٹ ہوفمین کی زبان اور لہجے پر خوب ہنستے ہیں۔
لوگ ہوفمین اور بچی دونوں کی تعریف کر رہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے ملیشا کو 'کچی آبادی کی شہزادی' کہا ہے۔
کہتے ہیں کہ جب قسمت خراب ہو تو راستے میں ہاتھی کا جھنڈ آپ کا راستہ روک لیتا ہے یا پھر سانڈ آ جاتا ہے۔ محکمۂ جنگلات کے ایک افسر نے ہاتھیوں کے جھنڈ کے ایک ٹرک کو روکنے اور اس سے گنا نکال کر کھانے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھی ہتھنی اور اس کے دو بچے ٹرک کے سامنے کھڑے ہیں اور ہاتھی ٹرک سے گنا نکال کر سڑک پر ڈالتا ہے اور اس کے کنبے کے باقی لوگ گنا کھاتے ہیں جبکہ ٹرک کے اندر سے ایک شخص یہ ویڈیو ریکارڈ کر رہا تھا۔
انہوں نے اس کے ساتھ لکھا ہے کہ 'جنوبی ہندوستان میں ہاتھی کا جھنڈ گنے کا ٹیکس وصول کرتے ہوئے۔'
The most gentle tax collectors.
And they are taking their dues & not part of your income.Somewhere in Southern India, elephant herd collecting sugarcane tax..... pic.twitter.com/gWkt97xGZo
— Susanta Nanda IFS (@susantananda3) October 1, 2020