جازان میں ڈکیتی، 2 لاکھ ریال لوٹ لیے گئے
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بوڑھا شہری گھر میں تنہا تھا (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں جازان ریجن کی الریث کمشنری کی تحصیل جبل اسود میں بوڑھے شہری کے مکان پر ڈکیتی میں دو لاکھ ریال لوٹ لیے گئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افریقیوں نے گھر میں گھس کر معمر سعودی کے ہاتھ پیر باندھ دیے تھے اور اس کا گلا دبا کر اسے بے ہوش کردیا تھا۔ افریقی دو لاکھ ریال لوٹ کر فرار ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بوڑھا شہری گھر میں تنہا تھا۔ غیر قانونی طور پر مقیم افریقیوں نے اس کا فائدہ اٹھا کر ڈاکہ ڈالا۔ پولیس واقعے کی تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات کررہی ہے۔
جبل اسود کے باشندوں کو واقعے کا علم اس وقت ہوا جب افریقی ڈکیتی کر کے فرار ہوگئے تھے۔ مقامی باشندوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے رپورٹ درج کرا دی۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں