Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس کے بھیس میں لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار

 اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 23 لاکھ ریال اور زیورات لوٹ لیے تھے۔(فووٹو عاجل)
 سعودی عرب میں ریاض پولیس نے پولیس اہلکاروں کے بھیس میں وارداتیں کرنے والے 8 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
 اخبار 24  کے مطابق ایک مقیم غیرملکی کے گھر میں گھس کر اسے اور اس کے  اہل خانہ کو یرغمال بنا کر تجوری سے  23 لاکھ ریال اور ڈھائی لاکھ ریال مالیت کے سونے کے زیورات لوٹ لیے تھے۔
پولیس ترجمان کرنل شاکر التویجری نے بتایا کہ واردات کرنے والے گروہ میں چھ سعودی شہری اور دو ایتھوپین شامل تھے۔ ایتھوپین اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کے جرم میں بھی ملوث تھے۔
گروہ کو ریاض کے القادسیہ محلے کے ایک استراحہ (گیسٹ ہاؤس) سے پکڑا گیا۔
التویجری نے بتایا کہ گرفتار شدگان میں سے ایک کے قبضے سے 35 ہزار ریال، سونے کے چالیس زیورات، 28 ہزار نشہ آور گولیاں، حشیش، شراب کی چھ بوتلیں، پندرہ موبائل سیٹس، تین کیمرے، لاسلکی رابطہ آلہ، مختلف قسم کے آٹھ ہتھیار  اور خالی کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔
التویجری نے بتایا کہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی ضبط کرلی گئی اور تمام ملزمان  کو حراست میں لے کر ایف آئی آر درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-
 

شیئر: