Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اور بارش متوقع

مشرقی ریجن میں بعض مقامات پر دھند چھائی رہے گی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ موسمیات نے منگل 6 اکتوبر کو پانچ علاقوں میں گردآلود ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔  
اخبار 24 کے مطابق محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ میں  تیز ہواؤں کے ساتھ  بارش ہوگی جبکہ مدینہ منورہ کے بعض مقامات بھی گرد آلود ہواؤں اور بارش سے متاثر ہوں گے۔ انعلاقوں کے ساحلی مقامات میں خاص طور پر بارش کا امکان ہے۔
 محکمہ موسمیات نے بیان میں کہا کہ  صبح سویرے مشرقی ریجن میں بعض مقامات پر دھند چھائی رہے گی۔ 
ماہرین موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ  منگل کو سب سے زیادہ درجہ حرارت مکہ مکرمہ میں41 سینٹی گریڈ ہوگا۔ سب سے کم درجہ حرارت ابہا میں 14 سینٹی گریڈ رہے گا۔
دریں اثنا  پیر کو مدینہ منورہ کی العیص کمشنری کی تحصیلوں اور قریوں میں پیر کو موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ بعض مقامات پر بارش درمیانے درجے کی رہی۔ بارش سے گھاٹیوں اور وادیاں زیر آب آگئیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ سفر کرتے وقت محتاط رہیں۔ وادیوں اور برساتی نالوں کے قریب نہ جائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران مقرر احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔ 

مکہ مکرمہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ  بارش ہوگی(فوٹو عاجل)

عاجل ویب سائٹ کے مطابق پیر کو جازان ریجن میں بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ اس سے قبل گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محود ہوگئی تھی۔ 
جازان کی نو کمشنریوں میں بارش کا سلسلہ پیر کی  رات 8 بجے تک جاری رہا۔ 
مکہ مکرمہ ریجن میں بھی پیر کو چار مقامات پر گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوگئی پھر درمیانے درجے اور کہیں موسلا دھار بارش ہوئی۔ ژالہ باری اور سیلاب کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں ۔باحہ سے بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔ 

شیئر: