Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام

ڈرون ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی گرا کر تباہ کردیا گیا۔(فوٹو سبق) 
عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ نجران پر حوثیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنا دیا دیا۔
 ایران کے حمایت یافتہ دہشتگرد حوثیوں کا بارودی ڈرون ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی گرا کر تباہ کردیا گیا۔ 

نجران کے شہریوں کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کا منصوبہ تھا-( فوٹو عاجل) 

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ حوثیوں نے ڈرون حملہ منگل کی صبح کیا تھا- انہوں نے نجران کے شہریوں اوراس کی سول تنصیبات کو منظم طریقے سے جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کا پروگرام بنا رکھا تھا- 
ترجمان کرنل ترکی المالکی نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد برائے یمن حوثیوں کے منصوبہ بند ڈرونز اور میزائل حملوں کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح مستعد تھا، ہے اور رہےگا- 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: