Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں کنگ فہد روڈ پر صاری پل کا افتتاح

 پل 800 میٹر لمبا ہے اور یہ دو رویہ ہے۔ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے کنگ فہد روڈ پر دو رویہ صاری پل کا افتتاح کیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق پل کی تعمیر پر نو کروڑ 27  لاکھ 67 ہزار 500 ریال لاگت آئی ہے۔ پل 800 میٹر لمبا ہے اور یہ دو رویہ ہے۔ دونوں کے درمیان دس میٹر کا فاصلہ ہے۔ 
کنگ فہد روڈ پر صاری پل کی بدولت ٹریفک اژدحام کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ یہاں چوراہے پر اژدحام کی وجہ سے مسلسل رش رہتا تھا۔ جدہ میں فہد روڈ، الستین کے نام سے زیادہ معروف ہے۔
پل جس چوراہے پر بنایا گیا ہے وہ فلک چوراہے کے نام سے مشہور ہے۔ چوراہے پر نصب فلکیاتی ماڈل اپنی جگہ سے ہٹا کر پل کے بالمقابل نصب کیا ہے۔
صاری پل کے باعث جدہ کے سینٹر البلد سے شمال اور جنوب میں کنگ فہد روڈ پر آنے والا ٹریفک کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ تک سگنل فری ہوگیا ہے۔ اس کی وجہ سے مدینہ روڈ پر رش بھی کم ہوگا۔
 جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ مشرق سے مغرب اور مغرب سے مشرق دونوں سمتوں سے گاڑیاں پل سے آنے جانے لگی ہیں۔ پل کے نیچے والا حصہ اور سروس روڈ ابھی نامکمل ہے اس پر کام جاری ہے۔
 

شیئر: