Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ، جازان شاہراہ پر پہلا اوور ہیڈ برج

پل کا نوے فیصد حصہ مکمل ہوچکا ہے( فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں اللیث کمشنری کی الشواق بلدیہ نے جدہ جازان شاہراہ پر سڑک عبور کرنے والوں کے لیے پہلا اوور ہیڈ برج قائم کیا ہے۔  یہ پل اللیث کی تحصیل حفار میں بنایا گیا ہے۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں یہ پل اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔ جسے جدہ جازان شاہراہ پر پیدل چلنے والوں کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ 

پل کی تنصیب کے وقت سیکیورٹی فورس کے اہلکار موجود تھے۔( فوٹو سبق)

حفار تحصیل میں پیدل چلنے والوں کے لیے پل نصب کرتے وقت ٹریفک دائیں بائیں موڑ دیا گیا تھا۔ شاہراہ کے اوپر پل کی تنصیب کے وقت سیکیورٹی فورس کے اہلکار موجود تھے۔  
الشواق بلدیہ کے چیئرمین انجینیئر عابد السلمی نے بتایا کہ پل پر 1871000 ریال لاگت آئی۔
انہوں نے کہا کہ پل کا نوے فیصد حصہ مکمل ہوچکا ہے جبکہ دس فیصد کام باقی ہے۔ 

شیئر: