Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ ہیری اور میگھن کی ملالہ کے ساتھ ویڈیو چیٹ

ملالہ کے ساتھ مل کر لڑکیوں کا عالمی دن منایا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
 برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے اس ہفتے پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے ساتھ مل کر لڑکیوں کا عالمی دن منایا۔
خیال رہے کہ گرل چائلڈ کا عالمی دن اقوام متحدہ کے ذریعے منایا جانے والا ایک بین الاقوامی دن ہے۔ اسے لڑکیوں کا عالمی دن بھی کہا جاتا ہے۔ یہ دن ہر سال 11 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق برطانوی جوڑے نے پاکستانی کارکن کے ساتھ براہ راست ویڈیو چیٹ میں حصہ لیا اور ’ 130 ملین لڑکیوں کو سکول جانے سے روکنے والی رکاوٹیں اور یہ کیوں ضروری ہے کہ ہم ہر بچی کے سیکھنے کے حق کی حمایت کریں‘ کے موضوع پر بات چیت کی۔

لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی سے ہر ایک جیت جاتا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

میگھن مارکل نے براہ راست گفتگو کے دوران کہا کہ ’جب نوجوان لڑکیوں کو تعلیم تک رسائی حاصل ہو جاتی ہے تو ہر ایک جیت جاتا ہے اور ہر ایک کامیاب ہو جاتا ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ صرف اعلیٰ سطح پر معاشرتی کامیابی کا دروازہ کھولتا ہے۔‘
میگھن مارکل نے کہا کہ ’اس سے معاشرے کی ثقافتی خوش حالی چھن رہی ہے جو نوجوان لڑکیوں کو تعلیم دلانے کے ساتھ آتی ہے۔‘
ان کے بقول ’ان نو عمر لڑکیوں کا بچپن بھی چھن رہا ہے۔‘ 

شیئر: