روسکاسموس کے مطابق عملہ اور انٹرنیشنل خلائی سٹیشن کی سلامتی کو کسی چیز سے خطرہ نہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انٹرنیشنل سپیس سٹیشن کے روسی خلا بازوں کے زیراستعمال حصے میں آکسیجن کی فراہمی کا نظام خراب ہو گیا ہے تاہم روسی خلائی ادارے نے کہا کہ اس سے عملے کو کوئی خطرہ نہیں۔
روسی خلائی ایجنسی روسکاسموس نے کہا ہے کہ زویزڈا میں آربٹل لیب پر آکسیجن کی فراہمی کا نظام بدھ کو خراب ہوا تھا۔ لیکن امریکی حصے پر آکسیجن معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔
روسکاسموس کے ترجمان نے مزید کہا کہ عملہ اور انٹرنیشنل خلائی سٹیشن کی سلامتی کو کسی چیز سے خطرہ نہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مرمت کا کام جمعرات کو کیا جائے گا۔
یہ مسلئہ ایسے وقت میں سامنے آیا کہ جب تین خلاباز جس میں دو روسی اور ایک امریکی انٹرنیشنل خلائی سٹیشن پہنچے، خلائی سٹیشن پر عملے کے اب چھ ارکان موجود ہیں۔
یہ تازہ ترین واقعہ ہے، اس سے پہلے 1998 میں ہوا کی لیکج کا مسئلہ سامنے آیا تھا۔
روسکاسموس نے اس وقت کہا تھا کہ لیکج اہم نہیں ہے اور اس سے خلائی سٹیشن کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں۔ لیکن لیکج کا پتا لگانا اہم ہے۔
عملے کا کہنا ہے کہ ان کو اب لیکج کی جگہ اور وجہ کا معلوم ہو گیا ہے۔
عملے کے مطابق انہیں پتا چل گیا ہے کہ آکسیجن کہاں سے لیک ہو رہی ہے۔ راسکاسموس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں مشن کنٹرول کی جانب سے باقاعدہ ہدایات ملیں کہ کیسے اس مسئلے پر مستقبل میں کام ہونا چاہیے۔
آر آئی اے نووسٹی نیوز ایجنسی نے روسی خلا باز گینیڈی پڈالکا کے حوالے سے کہا ہے کہ خائی سٹیشن پر روسی حصے کے تمام پرزے ناکارہ ہوچکے ہیں۔
گینیڈی پڈالکا کے پاس خلا میں سب سے دن گزارنے کا عالمی ریکارڈ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خلائی سٹیشن پر موجود آلات و سامان کو صرف 15 برسوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ یہ دو دہائی پرانا ہو چکا ہے۔