Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر:سڑک پر ڈکیتی کے دوران لڑکی کی ہلاکت پر غم و غصہ

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تینوں افراد لڑکی سے مبینہ طور پر بیگ چھیننا چاہتے تھے۔ فوٹو: فیس بک
مصری میں شہریوں نے ڈکیتی کی ایک کوشش کے دوران نوجوان لڑکی کی موت پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مبینہ طور پر راہ چلتی لڑکی سے وین پر سوار تین افراد نے ڈکیتی کی کوشش کی جس میں وہ ایک کار سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گئی تھی۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک منی بس پر سوار افراد نے قاہرہ کے پوش علاقے میں سڑک سے گزرتی لڑکی کے کندھے پر لٹکے بیگ کو کھینچا جس سے وہ کار سے ٹکرا گئی۔
مصر کے پراسیکیوشن کے محکمے نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ 24 سالہ مریم کو اس واقعہ میں سر پر شدید چوٹیں آئیں جن سے وہ جانبر نہ ہوسکی۔
واقعہ کی خبر مصری ذرائع ابلاغ میں آنے کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔
پراسیکیوشن کے محکمے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تین افراد کو ڈکیتی کی کوشش کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ یہ ہراسمنٹ کا معاملہ ہے تاہم بعد ازاں رپورٹ میں بتایا گیا کہ تینوں افراد لڑکی سے مبینہ طور پر بیگ چھیننا چاہتے تھے۔
پراسیکیوشن کے محکمے نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے ہیں اور واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں