Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے فلائٹس بحال

پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے لندن، لاہور سے لندن اور اسلام آباد سے مانچسٹر پروازوں چلائی جائیں گی (فوٹو: روئٹرز)
پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے متبادل ذرائع سے برطانیہ کا آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان نے سینچر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے یورپی جہازوں کے ساتھ 30 اکتوبر سے برطانیہ کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے لندن، لاہور سے لندن اور اسلام آباد سے مانچسٹر تک پروازیں چلائی جائیں گی۔

 

جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ نئے جہاز، آرام دہ نشستیں، حلال کھانا اور دنیا کے بہترین ان فلائیٹ انٹرٹینمنٹ کی حامل پروازیں براہ راست آپریٹ کریں گی۔
ترجمان کے مطابق ان پروازوں کے لیے پی آئی اے نے بکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ بیان میں پی آئی اے کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ ’ہمارے مہمانان کسی بھی بہترین ایئرلائن سے بہتر یا ہم پلہ سروس کے لیے قومی ایئرلائن کا انتخاب کریں گے۔‘
خیال رہے کہ پاکستان کی قومی ایئرلائن پر یورپ میں چھ ماہ کے لیے پابندی عائد ہے۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: