Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے پیرس حملے کی مذمت

دفتر خارجہ نے شہری کے قتل کے واقعے کو دہشت گردانہ واقعہ قرار دیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مضافات میں فرانسیسی شہری کے قتل کے واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ نے ایک بیان میں فرانسیسی شہری کے قتل کے واقعے کو دہشت گردانہ واقعہ قرار دیا۔
 سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں  قتل کے واقعے پر فرانس سے اظہار یکجہتی کے ساتھ متاثرہ فیملی، فرانس اور اس کے دوست عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔
دفتر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ سعودی عرب ہر طرح کی دہشت گردی، انتہا پسندی اور تشدد کا مخالف ہے۔ کسی بھی نام، عنوان اور سبب کو بنیاد بنا کر دہشت گردی، انتہا پسندی اور تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ 
سعودی عرب نے مذہبی علامتوں کے احترام، مذاہب کی توہین اور مذاہب کے خلاف نفرت بھڑکانے سے دور رہنے کے موقف کا بھی اعادہ کیا ہے۔

شیئر: