Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس حملے میں استاد کا سر قلم، حملہ آور ہلاک

گذشتہ مہینے بھی فرانس میں ایک حملہ آور نے چار افراد کو زخمی کیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک حملہ آور نے استاد کا سرقلم کیا ہے۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی صدر نے اس واقعے کو  دہشتگردی کا عمل قرار دیا ہے۔
حملے کے بعد پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرنے کی کوشش کے دوران گولی مار کر ہلاک کیا۔
فرانس کے مقامی وقت کے مطابق یہ حملہ شام پانچ بجے مڈل سکول کے قریب ہوا۔
فرانسیسی استغاثہ کے مطابق سنیچر کی صبح چار افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ 
گرفتار افراد کا تعلق حملہ آور سے بتایا جاتا ہے۔
گذشتہ مہینے بھی پیرس میں ایک حملہ آور نے چار افراد کو زخمی کر دیا تھا۔
حکام کا کہنا تھا کہ فرانسیسی میگزین چارلی ایبڈو کے پرانے دفتر کے قریب چاقو حملے کے مرکزی حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔
پولیس نے مرکزی ملزم سمیت سات افراد کو گرفتار کیا تھا۔ فرانسیسی انسداد دہشت گردی کے پراسیکیوشن کے دفتر نے کہا تھا کہ اس نے ’دہشت گردی کی سازش‘ کے الزام کے تحت ملزمان سے تفتیش کا آغاز کیا۔

شیئر: