Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں آب زمزم کی تقسیم

الندوی کے مطابق 140 کارکن مسجد الحرام میں 600 سے زیادہ ورکرز کی نگرانی کررہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد الحرام کی انتظامیہ نے محدود عمرہ پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے پر زائرین کو آب زمزم پیش کرنے کے لیے 740 کارکن تعینات کیے ہیں۔
نمازیوں اور عمرہ زائرین کو نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کے ساتھ  آب زمزم کی بوتلیں تحفے کے طور پر پیش کی جارہی ہیں۔
 
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام میں زمزم سبیل انتظامیہ کے ڈائریکٹر احمد الندوی نے بتایا کہ انتظٓامیہ مسجد الحرام کے اندر اور صحنوں کی داخلہ  گاہوں پر زائرین کو آب زمزم کی بوتلیں پیش کررہی ہے جبکہ نماز کے لیے مقرر مقامات پر بیگ بھی بھاری مقدار میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔ 
الندوی نے بتایا کہ 140 کارکن مسجد الحرام اور اس کے صحنوں میں 600 سے زیادہ ورکرز کی نگرانی کررہے ہیں۔ ’آب زمزم سمیت مختلف تحائف کی تقسیم کے لیے ٹیموں کے اوقات کار متعین ہیں۔ یہ کام چوبیس گھنٹے انجام دیا جارہا ہے۔‘
یاد رہے کہ عمرہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ لیٹر سے زیادہ آب زمزم مسجد الحرام کے دروازوں پر پانی کی سپیشل بوتلیں تقسیم کی گئیں جبکہ حرم مکی کے اندر عمرہ زائرین کو طواف کرتے ہوئے صفا اور مروہ کی سعی کے دوران اور فرض نمازوں کے موقع پر پانچ لاکھ سے زیادہ آب زمزم کی بوتلیں پیش کی گئیں۔   

شیئر: