Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی: چار منزلہ عمارت میں دھماکہ، پانچ ہلاک 20 زخمی

دھماکے سے عمارت کا ملبہ گرنے سے  کئی گاڑیاں اور  موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئی (فوٹو: ٹوئٹر)
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی پر چار منزلہ عمارت میں دھماکہ ہوا ہے جس میں پانچ افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں چار افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوئے ہیں۔
سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے میڈیا سے کہا ہے کہ عمارت سے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے تاہم دھماکے کے حتمی وجوہات کے بارے میں ماہرین ہی بتائیں گے۔ 
 دھماکے میں زخمی ہونے والے  افراد کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
دھماکے سے کئی گاڑیاں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔
کراچی میں اردو نیوز کے نامہ نگار توصیف رضی ملک کے مطابق دھماکہ کراچی یونیورسٹی کے مسکن گیٹ کے عین سامنے چار منزلہ عمارت اللہ نور ہائنٹس میں ہوا۔ 
ان کے مطابق عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع نجی بینک کے اوپر کے دو فلیٹ مکمل تباہ ہوگئے۔ 
دھماکہ اتنا زور دور تھا کہ فلیٹ کے اے سی آؤٹر 30 میٹر دور جاکر گرے۔ کئی گاڑیاں اور  موٹر سائیکلیں عمارت کا ملبہ گرنے سے تباہ ہوگئی ہیں۔
دوسری جانب آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب دھماکے پر ایس ایس پی ایسٹ سے وقوعے سے متعلق تمام تر تفصیلات اور پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں