Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقیب اللہ قتل کیس، مفرور پولیس اہلکار اشتہاری قرار

کراچی ...نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور پولیس اہلکاروں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی ۔ کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر نقیب اللہ محسود قتل کیس میں مفرور پولیس اہلکاروں کو اشتہاری قرار دینے کے لئے اخبارات میں اشتہارات شائع کراد ئیے گئے۔مفرور ملزمان میں سب انسپکٹر شیخ محمد شعیب عرف شعیب شوٹر، سب انسپکٹر امان اللہ مروت، اے ایس آئی گدا حسین، ہیڈ کانسٹیبل محسن عباس، ہیڈ کانسٹیبل صداقت حسین شاہ، پولیس اہلکار راجہ شمس مختار، رانا ریاض احمد شامل ہیں۔ ان ملزمان کے قتل، اغوا برائے تاوان، غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ اشتہارات شائع کئے گئے ہیں۔ عدالتی اشتہارات میں کہا گیا کہ یہ ملزمان نہیں مل رہے۔ اگر 9 فروری تک عدالت میں پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔

شیئر: