پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں وفاقی حکومت کے غریبوں کی امداد کے لیے شروع کیے گئے ’احساس پروگرام‘ کے دفتر پر کریکر حملے میں ایک شخص ہلاک اور رینجرز اہلکار سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب اندرون سندھ گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی پر حملے میں دو اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اردو نیوز کے نامہ نگار توصیف رضی ملک کے مطابق جمعے کو کراچی میں ہونے والے حملے کے بارے میں پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بم دھماکہ لیاقت آباد نمبر 10 کے علاقے میں ریاض گورنمنٹ کالج میں قائم احساس پروگرام کے دفتر کے باہر سکیورٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑی کے قریب ہوا۔
ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے جو ناظم آباد کا رہائشی تھا، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’کہاں ہے کورونا‘؟ کراچی میں ہسپتال پر حملہNode ID: 481856
-
’دنیا ہے دل والوں کی‘: کراچی میں جارج فلوئیڈ کی پینٹنگNode ID: 484496
-
طیارہ حادثہ: پنجاب کی لیبارٹری سے دوبارہ ٹیسٹ کا مطالبہNode ID: 485046