Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سوڈان اور اسرائیل کے تعلقات خطے میں سلامتی کےلیے اہم قدم‘

امارات نے تعلقات قائم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
 متحدہ عرب امارات نے سوڈان کی جانب سے ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
امارات کی خبر رساں اایجنسی وام کے مطابق وزارت امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون کی جانب سے جاری بیان میں اس تاریخی معاہدہ کو انجام دینے کےلیے امریکہ، سوڈان اور اسرائیل کی ان کاوشوں کی بھرپور تعریف کی گئی ہے۔
بیان میں اس توقع کا اظہار کیا گیا کہ یہ اقدام امن کے ماحول اور علاقائی و بین الاقوامی تعاون پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

اسرائیل اور سوڈان نے اقتصادی و تجارتی تعلقات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے(فوٹو العربیہ)

وزارت نے کہا  کہ سوڈان کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے آغاز کا فیصلہ خطے میں سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے کی خاطر اہم قدم ہے۔ یہ پیشرفت اقتصادی، کاروباری، سائنسی اور سفارتی تعاون کے امکانات کو فروغ دے گی۔ 
یاد رہے کہ اسرائیل اور سوڈان نے اقتصادی و تجارتی تعلقات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اسے دو خلیجی ملکوں کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بعد یہ ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
صدر ٹرمپ کے سینیئر معاون نے ٹویٹ کیا کہ’ سوڈان اور اسرائیل تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے متفق ہوگئے ہیں۔ مشرق وسطی میں قیام امن کی طرف ایک اور اہم قدم جس میں ایک اور قوم ابراہم معاہدے میں شامل ہوگئی جس میں بحرین اور اسرائیل شامل ہیں‘۔

شیئر: