’یہاں پہنچ کر انہوں نے آگ لگائی اور موقع سے فرار ہوگئے جس کے باعث آگ اس قدر پھیل گئی کہ اس سے 47 لاکھ مربع میٹر کا رقبہ متاثر ہوگیا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’تفتیش کے نتیجے میں آگ لگانے والوں کی شناخت ہوگئی ہے، یہ تین ایتھوپین در انداز ہیں جو سعودی عرب میں سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے داخل ہوئے ہیں‘۔
’انہیں گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ وزارت داخلہ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو تاکید کر رہی ہے کہ ملک میں فساد پھیلانے اور امن و امان بگاڑنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا‘۔
دوسری طرف عسیر ریجن گورنریٹ نے کہا ہے کہ ’بدھ کو سودہ تفریحی علاقے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے‘۔
واضح رہے کہ تنومہ جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے بعد سودہ تفریحی مقام کے پہاڑوں میں آگ لگ گئی تھی جسے رات گئے تک بجھانے کی کوشش کی جاتی رہی ۔