Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنومہ پہاڑی جنگلات میں آگ، 5 اہلکار زخمی

’قریبی آبادی کے انخلا کی صورت میں متبادل رہائش فراہم کے منصوبے پر عمل کیا جارہا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
گورنریٹ عسیر ریجن نے کہا ہے کہ تنومہ پہاڑی جنگلات میں آتشزدگی کے باعث محکمہ شہری دفاع کے 5 اہلکار جھلس گئے ہیں جبکہ قریبی آبادی کے انخلا کا احتیاطی منصوبہ تیار کر رکھا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال نے نماص اور تنومہ ہسپتال میں زیر علاج شہری دفاع کے اہلکاروں کی عیادت کی ہے۔
گورنریٹ نے کہا ہے کہ ’جنگلات میں لگنے والی آگ پر 70 سے 75 فیصد قابو پا لیا گیا ہے تاہم احتیاطی طور پر قریبی آبادی کے انخلا کی صورت میں متبادل رہائش کی فراہمی  پرعمل کیا جا رہا ہے۔‘
دوسری طرف گورنر عسیر ریجن شہزادہ ترکی بن طلال نے آتشزدگی پر قابو پانے کی کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
گورنریٹ نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے باعث جنگلی علاقہ متاثر ہوا ہے، اس سے ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔‘

محکمہ شہری دفاع کے 5 اہلکاروں کا ہسپتال میں علاج ہو رہا ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)

دریں اثنا تنومہ پہاڑی جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے رضا کاروں کی متعدد ٹیمیں مدد کو پہنچ چکی ہیں۔
رضاکار شہری دفاع کی ٹیموں کو مدد فراہم کر رہے ہیں جبکہ احتیاطی تدابیر کے طور پر قریبی آبادی میں خدمت کے لیے موجود ہیں۔

شیئر: