سعودی عرب میں تنومہ کے جبل غلامہ کے پہاڑی علاقے میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ کو بجھانے میں آرامکو کے ہیلی کاپٹر بھی جمعے کو آپریشن میں شامل ہوگئے۔
عسیر گورنریٹ نے آگ پر قابو پانے کے لیے مشترکہ آپریشن روم قائم کررکھا ہے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں دشوار گزار پہاڑی مقامات پر نہیں پہنچ پارہی تھیں۔ آرامکو کے ہیلی کاپٹروں نے وہاں آگ بجھانے کا کام ہیلی کاپٹروں سے لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے ترجمان سلیمان العمرو نے النماص ہسپتال میں شہری دفاع کے ان اہلکاروں کی عیادت کی جو آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران جھلس گئے تھے۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل عسیر ریجن کی کمشنری تنومہ کے جبل غلامہ میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی تھی۔ کمشنری میں شہری دفاع کے مراکز کی تمام فائر بریگیڈ ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے پہنچی ہوئی تھیں۔
شہری دفاع کے اہلکاروں نے متاثرہ جگہ سے متصل ایک مکان خالی کرایا تھا۔ مکین نے بتایا کہ آگ اس کے گھر کے قریب تک پہنچ گئی تھی۔ اس نےآنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اسے اپنے گھر سے متصل پہاڑ کی چوٹی پر دھواں نظر آیا تھا۔ موسم خزاں کی شروعات اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ بڑے علاقے میں پھیل گئی۔ میرا گھر اس کی زد میں آتے آتے رہ گیا۔ شہری دفاع کی دو ٹیموں نے میرے گھر کے اطراف لگی آگ پر قابو پالیا۔
1️⃣3️⃣#فيديو ||
بالتنسيق مع غرفة العمليات
المشتركة بإمارة #عسير :شركة #أرامكو تشارك بطائرات الرش على المساحات التي كان يصعب الوصول إليها في #حريق_تنومة وتساند الفرق الميدانية بفرقة إسناد وسيارات إطفاء ومعدات إنقاذ. pic.twitter.com/8oD9dUJ9Tu
— إمارة منطقة عسير (@emartasir) October 23, 2020