Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی نمبر پلیٹ پر دو ہزار ریال تک جرمانہ

غیرقانونی نمبر پلیٹ کا استعمال قابل سزا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔(فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ غیرقانونی نمبر پلیٹ کا استعمال قابل سزا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر بیان میں انتباہ کیا  کہ ڈرائیور کا فرض ہے کہ  وہ قانونی نمبر پلیٹ کا استعمال کرے اور ڈرائیونگ شروع کرنے سے قبل یہ بات چیک کرلے کہ نمبر پلیٹ درست جگہ پر لگی ہوئی ہے۔ 

نمبر پلیٹ مقررہ جگہ پر لگائی جانی بھی ضروری ہے۔ (فوٹو عاجل)

  کسی غیرمتعلقہ ادارے سے جاری ہونے والی نمبر پلیٹ کا استعمال ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ اس پر ایک ہزار تا دو ہزار تک کا جرمانہ مقرر ہے۔ غیر قانونی نمبر پلیٹ والی گاڑی اصلاح حال تک محکمہ ٹریفک کی تحویل میں رہے گی۔
ٹریفک قانون کی دفعہ  6 میں تحریر ہے کہ ’نمبر پلیٹ رات کے وقت روشنی اور دن کے وقت اجالے میں صاف نظر آئے اور آسانی سے پڑھی جاسکے۔
نمبر پلیٹ مقررہ جگہ پر عمدہ طریقے سے لگائی جانی بھی ضروری ہے۔ 

شیئر: