Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں نیشنل کرائسز ریکوری منیجمنٹ کمیٹی

کمیٹی میں وزارتوں اور وفاقی ایجنسیوں کی نمائندگی ہوگی۔(فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات کی سپریم کمیٹی برائے کووڈ 19 کرائسز منیجمنٹ نے سنیچرکو نیشنل کرائسز ریکوری منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دی ہے۔
امارت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق کمیٹی کے سربراہ  سالطان الجابر ہوں گے ۔اس میں وزارتوں اور وفاقی ایجنسیوں کی نمائندگی ہوگی۔
کمیٹی معاشرے میں معمولات زندگی کی بحالی یقینی بنانےکےلیے سٹریٹجک اقدامات کرے گی۔
دریں اثنا متحدہ عرب امارات میں سنیچر 31 اکتوبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک لاکھ 43 ہزار 991 نئے ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک ہزار 121 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
کورونا کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 32 ہزار 629 ہوگئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’نئے مریضوں میں امارات اور دیگر ملکوں کے شہری شامل ہیں۔ تمام کی حالت مستحکم ہے، انہیں ضروری علا ج فراہم کیا جا رہا ہے‘۔
بیان میں وزارت نے کہا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 295 افراد صحت یاب ہوئے۔ شفا یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 28 ہزار902 ہوگئی‘۔

 چوبیس گھنٹے میں کورونا کےایک ہزار 121 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

’گزشتہ روز پانچ اموات ہوئی ہیں۔ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 495 ہوچکی ہے‘۔
 وزارت نے بیان میں شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو صحت حکام سے مسلسل تعاون اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سمیت دیگر احتیاطی اقدامات کی پابندی کرنے پر زور دیا ہے۔

شیئر: