Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات ایئر کا دبئی ایئرپورٹ پر پہلا بائیومیٹری ٹریک 

طیارے پر جاتے وقت گیٹس پر بھی بائیو میٹری پوائنٹ لگا یاگیا ہے۔ فوٹو: ایمریٹس ایئر
امارات ایئر نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بائیو میٹری ٹریک شروع کیا ہے۔ یہ اقدام دبئی آنے جانے والے مسافروں کو نئی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
امارات ایئر اپنے مسافروں کو مسلسل کوئی نہ کوئی نئی سہولت فراہم کرتی رہتی ہے۔  
الامارات الیوم کے مطابق امارات ایئر نے بیان میں کہا کہ بائیو میٹری ٹریک کی بدولت ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کو سفری کارروائی تیزی سے نمٹانے کی سہولت حاصل ہوگی۔

 

طیارے پر سوار ہونے تک کی تمام کارروائی با آسانی انجام پائے گی۔ اس کی وجہ سے سفری دستاویزات کی تفتیش اور انتظار کی لائنوں میں لگنے والی زحمت نہیں ہوگی۔ 
امارات ایئر کے مسافروں کی شناخت چہرے اور آنکھ  کے عکس سے ہو جائے گی۔ 
امارات ایئر آپریشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین عادل الرضا نے بتایا کہ  ٹیکنالوجی سے استفادے کا دائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے نئی سہولت کی بدولت سفر کرنے والوں کی صحت و سلامتی بھی یقینی رہے گی۔
انہو ںنے مزید کہا کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بلڈنگ تھری میں بزنس کلاس اور فرسٹ کلاس کے کاؤنٹرز پر بائیو میٹری رابطہ پوائنٹ قائم کر دیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں سمارٹ انڈر پاس سمیت سفری گیٹس اور کونکرز بی میں امارات  ایئر ٹرمینل کے گیٹ پر بھی اس کی سہولت مہیا ہے۔
طیارے پر جاتے وقت گیٹس پر بھی بائیو میٹری پوائنٹ لگایا گیا ہے۔ مستقبل میں تمام رابطہ پوائنٹس پر اضافی پوائنٹ نصب کیے جائیں گے۔ 

شیئر: