Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو عملہ آن لائن طلب کرنے کی سہولت

پہلی مرتبہ پچاس فیصد رعایت ملے گی۔(فوٹو سبق)
اب سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی مملکت کے شہروں میں ہواوے ایپ گیلری سے نیو ایپ ڈاون لوڈ  کرکے گھریلو عملہ آن لائن طلب کر سکتے ہیں۔ 
سبق ویب کے مطابق سماسکو کی نیو ایپ سے گھریلو عملہ طلب کرنے والے کو پہلی مرتبہ پچاس فیصد رعایت ملے گی۔
یہ پیشکش سب سے پہلے طلب کرنے والے بیس ہزار افراد کے لیے ہے۔ اس سے تارکین کو مجموعی بچت بیس لاکھ ریال کی ہوگی۔
گھریلو عملہ طلب کرنے والوں کو علامتی پاس ورڈ دیاجائے گا جس سے وہ رعایت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ یہ پیشکش یکم نومبر سے اکتیس دسمبر تک جار ی رہے گی۔
 مملکت بھر میں ہواوے ڈیوائسز استعمال کرنے والے نیو ایپلی کیشن کے ذریعے’ را حۃ‘ سہولت حاصل کرسکیں گے۔ یہ ایپلی کیشن تربیت یافتہ اور اہل گھریلو صفائی عملہ فی گھنٹے کی اجرت کے نظام پر فراہم کرے گی۔
صارف سماسکو فیملی ایپ کے ذریعے ملازمہ بک کرے گا جو مقررہ تاریخ اور وقت پر صارف کے گھر پہنچ جائے گی۔ تمام ملازمائیں اعلی تربیت یافتہ یہں۔ صفائی، کپڑوں کی دھلائی  جیسے تمام ضروری کام نہایت احتیاط کے ساتھ پیشہ وارانہ انداز میں انجام دیں گی۔ 
جو لوگ ’ را حۃ‘ سروس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں انہیں ایپ کے ذریعے اندراج اور بکنگ کرانا ہوگی ۔اس کے بعد تاریخ اور وقت کا تعین کرنا ہوگا ۔ سروس چارجز فوری ادا کرنا ہوں گے۔
ہواوے ایپ گیلری 170 سے زیادہ ملکوں میں 490 ملین صارفین کو سروس فراہم کر رہی ہے۔

 

شیئر: