Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں توکلنا ایپ سرکاری محکموں میں داخلے کے لیے لازمی

’فیصلہ کا نفاذ آج سے ہوگا، بعض نجی تجارتی اداروں پر بھی لاگو ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
توکلنا ایپ مدینہ منورہ کے تمام سرکاری دفاتر میں داخلے کی شرط قرار دیا گیا ہے۔ سرکاری اداروں سے رجوع کرنے والے شہریوں اور غیر ملکیوں کو داخلہ دروازوں پر ایپ دکھانا ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مدینہ منورہ گورنریٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آج پیر سے تمام سرکاری محکموں سے رجوع کرنے و الے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے موبائل میں توکلنا ایپ کی موجودگی ضروری قرار دی گئی ہے‘۔
’یہ فیصلہ بعض نجی عوامی تجارتی اداروں پر بھی نافذ کیا جائے گا جہاں عام طور پر لوگوں کا ازدحام رہتا ہے‘۔
گورنریٹ نے واضح کیا ہے کہ ’توکلنا ایپ اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کرنا ضروری ہے، کسی بھی سرکاری ادارے میں داخل ہونے سے پہلے اسے کھولنا ہوگا‘۔
’یہ فیصلہ کورونا وائرس کے انسداد کے لیے کی جانے والی تدابیر کے ضمن میں کیا جا رہا ہے‘۔
گورنریٹ نے کہا ہے کہ ’بعض حالات میں جن لوگوں کے پاس سمارٹ فون نہیں ہے انہیں سرکاری اداروں میں داخل ہونے کے لیے کورونا وائرس سے پاک ہونے کا سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوگا‘۔
دوسری طرف ینبع کمشنری کے میئر سعد بن مرزوق السحیمی نے کہا ہے کہ ’گورنریٹ کے فیصلے کا نفاذ ینبع میں بھی ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’تمام سرکاری محکموں کے علاوہ روئل کمیشن اور نجی کمپنیوں سے رجوع کرنے والے توکلنا ایپ ڈاؤن کرنے کے پابند ہوں گے‘۔
’کورونا وائرس کے انسداد کے لیے جاری تدابیر کے طور پر ملازمین کو بھی اس فیصلے کا پابند بنایا جائے گا‘۔

شیئر: