دبئی ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ سال رواں کے ابتدائی نو ماہ کے دوران ٹریفک حادثات کی تعداد توجہ طلب حد تک کم ہوگئی- حادثات 46 فیصد تک کم ہوگئے ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ ٹریفک حادثات میں معمولی زخمی ہونے والوں کی شرح 47.4 فیصد متوسط درجے کے زخمیوں کی شرح 43.1 فیصد اور زیادہ زخمی ہوجانے والوں کی شرح 10.2 فیصد کم ہوئی ہے- ٹریفک حادثات سے اموات میں 42 فیصد کمی واقع ہوئی ہے- 2019 کے ابتدائی نو ماہ کے دوران 132 اموات ٹریفک حادثاث سے ہوئی تھیں امسال ان کی تعداد گھٹ کر 76 ہوگئی-
محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ سال رواں کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 2 لاکھ 62 ہزار 940 ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں-
محکمہ ٹریفک نے سال رواں کے شروع سے لے کر ستمبر کے مہینے تک 6 بار آگہی مہم چلائی جس سے 36095 افراد نے فائدہ اٹھایا-
محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ امسال اسے سب سے بڑی کامیابی یہ ملی ہے کہ نو ماہ کے دوران کسی انسانی مدد کے بغیر سسٹم کے ذریعے ایک لاکھ 13 ہزار 580 خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں-