گاڑی کی پٹرول ٹنکی ایک چوتھائی سے کم ٹریفک خلاف ورزی؟
ٹریفک قانون میں ایسا کوئی ضابطہ نہیں ہے (فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی محمکہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قانون میں ایسا کوئی ضابطہ نہیں کہ جس کے تحت گاڑی میں پٹرول کی ٹنکی ایک چوتھائی سے کم ہو تو اسے ٹریفک خلاف ورزی شمارکیا جائے۔ اس حوالے سےجو دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ غلط ہے‘۔
ٹوئٹر پر مقامی شہری کے استفسار پر محکمہ ٹریفک کا کہنا تھا کہ ’اطمینان کے لیے محکمہ ٹریفک کی ویب سائٹ پر جاکر خلاف ورزیوں کا چارٹ دیکھا جا سکتا ہے جس میں اس طرح کی کسی خلاف ورزی کا ذکر نہیں‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق مقامی شہری نے محکمہ ٹریفک سے رابطہ کرکے دریافت کیا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے جس میں ایک شخص دعویٰ کر رہا ہے کہ وہ سکیورٹی ادارے سے رابطہ کرکے پوچھ رہا ہے کہ آیا پٹرول کی ٹنکی ایک چوتھائی سے کم خالی ہو تو یہ ٹریفک خلاف ورزی ہے‘۔
ویڈیو کلپ میں مقامی شہری یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا رہا ہے کہ ’ٹریفک اہلکاروں نے اسے روک کر فیول ٹینک چیک کیا تھا جو ایک چوتھائی سے کم خالی پایا گیا۔ مجھ سے کہا گیا کہ یہ ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ یہ بات ٹھیک ہے یا نہیں‘۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جو ویڈیو کلپ وائرل ہے اس میں بھی اس بات کی تصدیق نہیں ہورہی ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص کسی سرکاری ادارے سے رابطے میں ہے تاہم وہ یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے۔