Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ کا نیا منبر تیار

کورو نا وائرس سے بچاو کےلیے تدابیر اختیارکی گئی ہیں(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے وائرس سے بچاو کے تدابیر سے آراستہ مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ کا نیا منبر تیار کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادرے ایس پی اے کے مطابق سیکریٹری انتظامہ محمد الجابری نے بتایا کہ  اذان اور تکبیر کے مرکز ’المکبریہ‘ کو ہر نماز کے بعد سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔

نیا قالین بچھا کر اس کی صفائی سینٹائزنگ کی جاتی ہے(فوٹو ٹوئٹر)

جمعے کے روز مسجد الحرام  کی صفائی، دھلائی اور سیناٹائزنگ کا سلسلہ بڑھا دیا جاتا ہے جب کہ خصوصی ٹیمیں حرم کو معطر کنے کا اہتمام بھی کرتی ہیں۔

جمعے کو مسجد الحرام  کی صفائی اور سیناٹائزنگ کا سلسلہ بڑھا دیا جاتا ہے( فوٹو ٹوئٹر)

انہوں نے کہا کہ خطبہ جمعہ کا منبر مقررہ جگہ لایا جاتا ہے اسے سیناٹائز کرکے تیار کیا جاتا ہے۔ اسی کے ساتھ مائیکرو فون کی تنصیب ہوتی ہے۔ نیا قالین بچھا کر اس کی صفائی سینٹائزنگ کی جاتی ہے اسے معطر کیا جاتا ہے اور وہاں آب زمزم کی بوتلیس بھی رکھی جاتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مسجد الحرام کے مائیکروفون کا سسٹم جدید ہے۔

شیئر: