اے این پی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے ’آج واضح ہوگیا کہ ہمارا بیانیہ درست تھا۔‘ اے این پی نے وزیر داخلہ کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مارچ کی کال واپس لے لی۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ انسان سے غلطی اور اور معافی مانگے تو معاملہ ختم ہوجاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این پی نے ہماری روایات کے مطابق ہمارا احترام کیا۔
اس موقعے پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ’ہمیں پرویز خٹک نے ملوایا ان کا مشکور ہوں، جو غلط فہمیاں تھی وہ سب ختم ہوگئیں۔‘
جرگے کے موقعے پر اے این پی کے کارکنان بھی موجود تھے (فوٹو: ٹوئٹر)
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔ کورونا کے پیش نظر ذمہ داران کو خود سوچنا چاہیے۔
گذشتہ ماہ وفاقی وزیر داخلہ نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ اے این پی کی قیادت پر قاتلانہ حملے ان کے طالبان کے خلاف بیانات پر ہوئے تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اسی وجہ سے بلور خاندان کے افراد اور میاں افتخار کے بیٹے کو نشانہ بنایا گیا۔
میاں افتخار نے وزیر داخلہ کو فوری طور پر وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔