Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور عراق مضبوط تعلقات کے لیے پرعزم: ولی عہد

ولی عہد سےعراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے رابطہ کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے رابطہ کیا ہے۔
 سعودی عراقی رابطہ کونسل کے چوتھے سیشن کی کارروائی کا جائزہ لیا جبکہ گزشتہ تین سیشنوں میں طے پانے والے معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں کو موثر بنانے کےلیے تبادلہ خیال ہوا ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور عراق تمام شعبوں میں مضبوط تعلقات قائم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ برادرانہ تعلقات کے استحکام کے لیے طے پانے والے معاہوں اور مفاہمتی یادداستوں پر عمل کیا جائے گا۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ کئی امور پر اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔
فریقین نے دوطرفہ تعاون کا دائرہ وسیع کرنے، دونوں ملکوں کے تجارتی، سیاسی، سیاحتی ،سرمایہ کاری اور امن وسلامتی کے شعبوں میں مشترکہ مفادات کے حصول کا عزم ظاہر کیا ہے۔
فریقین نے توانائی، تجربات کے تبادلے اور اوپیک پلس کےدائرے میں پٹرول پالیسی میں یکجہتی پیدا کرنے پر زور دیا ہے۔
دونوں ملکوں نے اتفاق کیا کہ اوپیک پلس کی تمام قراردادوں کی مکمل پابندی کی جائے گی۔ عراق نے سعودی کمپنوں کو اپنے یہاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پھر دعوت دی ہے۔ دونوں ملکو ں نے طے کیا کہ  انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خطرات سے مل کرنمٹتے رہں گے۔
فریقین نے دونوں برادر ملکوں کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے سلسلے میں تعاون پر بھی اتفاق کیا ہے۔ سعودی عرب اورعراق علاقائی اور بین الاقوامی امور اور مسائل پر نکتہ نظر کا تبادلہ کریں گے۔
دنیا بھر میں امن واستحکام کے لیے بڑھ چڑھ کر تعاون کریں گے۔ خطے میں پائدار امن استوار کرنے  کی کوشش کریں گے۔
 سعودی عرب اور عراق نے جدید عرعر سرحدی چوکی کھولنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ سات دن بعد اسے کھول دیا جائے گا۔
دریں اثنا عراقی افواج کے چیف آف سٹاف نے منگل کو ریاض میں سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاص الرویلی سے ملاقات کی ہے۔
سعودی وزارت دفاع نے اپنی ویب سائٹ پر بیان میں عراقی چیف آف سٹاف منگل کو ریاض پہنچے۔ ان کے ہمراہ سرکاری وفد بھی ہے۔
پروگرام کے مطابق فریقین عراق اور سعودی عرب کے تعلقات کو جدید خطوط کو استوار کرنے فوجی تعاون بڑھانے اور تجربات کے تبادلے پر مذاکرات کریں گے۔

شیئر: