Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم بنانے کے لیے بکریاں چوری کرنے پر دو ’ہیرو‘ گرفتار

پولیس کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مقامی افراد کی باقاعدگی سے ایک یا دو بکریاں غائب ہوتی رہی ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں فلموں جیسا ایک واقع پیش آیا ہے جس میں دو بھائیوں نے فلم بنانے کے لیے بکریاں چرانا شروع کر دیں۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق 30 سالہ وی نرنجن کمار اور ان کے 32 سالہ بھائی لینن کمار بکریاں چرانے کا کام گذشتہ تین برس سے کر رہے تھے۔
ان کے والد ایک فلم بنانا چاہ رہے تھے، انہوں نے دونوں بیٹوں کو نمایاں کرداروں میں لیا تھا تاہم جب مالی بحران کے سبب فلم کی شوٹنگ میں رکاوٹ پیدا ہوئی تو انہوں نے والد کی مالی مدد کے لیے بکریاں چرانا شروع کر دیں۔
مدھاوارام پولیس کا کہنا ہے کہ سنیچر کو اس نے دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
دونوں بھائیوں نے کم از کم آٹھ ہزار روپے جمع کیے تھے، انہوں نے آٹھ سے دس بکریاں چرائیں۔
یہ بھائی تمل ناڈو کے دور دراز علاقوں کا چکر لگاتے اور کھیتوں میں چرنے والے مویشیوں کی تلاش کرتے۔
جب دونوں بھائیوں کو ریوڑ سے دور کوئی جانور ملتا تو وہ اس کو چوری کر لیتے۔ پکڑے جانے کے ڈر سے وہ ایک یا دو جانور چوری کرتے تھے۔
مدھاوارام کے علاقے پلانی سے نو اکتوبر کو دونوں بھائیوں نے ایک بکری چرائی۔ تاہم ریورڑ میں چھ مویشی ہونے کی وجہ سے وہ آسانی سے پکڑے گئے۔ چرواہے نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔
علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دونوں بھائیوں کو گرفتار کیا گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بھائی ایک گاڑی میں آئے اور گاڑی کا رجسٹریشن نمبر بھی نظر نہیں آ رہا تھا۔

تمل ناڈو کے رہنے والے دونوں بھائی فلم کے لیے پیسے اکھٹے کر رہے تھے (فائل فوٹو: اردو نیوز)

پولیس کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مقامی افراد کی باقاعدگی سے ایک یا دو بکریاں غائب ہوتی رہی ہیں۔
دونوں بھائیوں تک پہنچنے کے لیے سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار تعنینات کیے گئے۔ سنیچر کو جب دونوں بھائیوں نے ایک اور بکری چرانے کی کوشش کی تو ان کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے کہا ہے کہ دونوں بھائیوں کے والد وجے شنکر فلم بنانا چاہتے تھے جس کا عنوان’نی تھان راجہ‘ تھا۔
پہلے تو یہ بھائی چرواہوں سے ملتے تھے اور ان سے تھوڑی رقم کے عوض بکریاں لینے کی کوشش کرتے۔ لیکن پھر انہوں نے اس امید کے ساتھ چوری شروع کی کہ کوئی اپنی ایک یا دو بکریاں چرانے کے بارے میں شکایت درج نہیں کرائے گا۔

شیئر: