Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں جمعے سے سردی کی لہر متوقع

حدود شمالیہ الجوف، اور تبوک میں درجہ حرارت گر جائے گا۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ  مملکت میں جمعے کی شام سے سردی کی لہر شروع ہوجائے گی۔ مملکت کے تمام علاقوں میں سر د موسم کا آغاز ہو گا۔
سبق ویب کے مطابق حدود شمالیہ الجوف، اور تبوک میں درجہ حرارت گر جائے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کی شب سے حائل، قصیم  ریاض اور الشرقیہ کا شمالی علاقہ بھی سرد لہر کی زد میں ہوگا۔

 جمعے تک جاری رہنے والے موسم کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔( فوٹو عاجل)

اس سے قبل محمکہ شہری دفاع نے مملکت کے کئی علاقوں میں جمعے تک جاری رہنے والے موسم کے حوالے سے انتباہ جاری کیا تھا۔
محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ، الباحہ، حائل، عسیر اور ایسٹرن ریجن میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مدینہ، جازان اور الجوف کے علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

شیئر: